منگلورو 16؍ستمبر(ایس او نیوز) ایک مجرمانہ معاملے میں جیل میں قید اپنے بیٹے کو باہر سے گانجہ فراہم کرنے کی کوشش کے لئے برکے پولیس نے قیدی کے باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار شدہ شخص کا نام دیواکر گوڈاہے ۔ اس کا بیٹارکشیت فی الحال عدالتی تحویل میں ہے۔ کہتے ہیں کہ مصدقہ اطلاع کی بنیا دپر برکے پولیس اسٹیشن کے ایس آئی نریندرانے کارروائی کرتے ہوئے دیواکر کو 60گرام گانجہ کی پاکٹ اور پیراسیٹامول گولیوں ااور موبائل فون کے ساتھ اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ جیل سے متصل ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجو کیشن اینڈ ٹریننگ کے کمپاؤنڈ سے یہ چیزیں جیل کے کمپاؤنڈ میں پھینکنے کی کوشش کررہاتھاتاکہ وہ اس کے بیٹے رکشیت کو مل جائیں۔پولیس معاملہ درج کرنے کے بعد اس سلسلے میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔